ہبلی،28 ؍ستمبر (ایس او نیوز) شمالی کرناٹکا میں مختلف مقامات پر بارش کا سلسلہ چل رہا ہے جس کی وجہ سے جانی ومالی نقصانات ہونے کی خبریں مل رہی ہیں۔ ہبلی سے موصولہ ایک خبر کے مطابق وجیا پور ضلع کے مودّے بیہال میں بارش کی وجہ سے ایک چھوٹے سے گھرکی چھت اور دیواریں پوری طرح زمین بوس ہوگئیں اور اس کے ملبے میں دبنے کی وجہ سے مریمّا ہلگپّا بیجور (11سال) نامی بچی ہلاک ہوگئی۔ جبکہ ریکھا نامی ایک اور لڑکی شدید زخمی ہوگئی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ برساتگ کی وجہ سے الگ الگ جگہوں پر 303 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے اور تین مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں ۔ اس کے علاوہ ایک دوسرے گاؤں میں گھر کی دیوار گرنے کی وجہ سے قریب میں بندھی ہوئی گائے ہلاک ہوگئی ہے ۔